• news

اوکاڑہ،ضلع کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات

اوکاڑہ (این این آئی)ڈسٹرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جزیلہ اسلم کے اعزاز میںپروقار تقریب کا انعقادکیا گیا ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ہال میں پہنچنے پر جزیلہ اسلم کا پرتپاک استقبال کیا گیا ، مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ، صدربار میاں طلعت محمود ، جنرل سیکرٹری جنید اقبال کھچی نے گلدستے پیش کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار میاں طلعت محمود ، جنرل سیکرٹری جنید اقبال کھچی نے انہیں اوکاڑہ تعیناتی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے تعاون کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ بار اور بنچ کے درمیان مثالی تعلقات ماضی میں بھی رہے ہیں اور آئندہ بھی اسے کے لیے کوشاں رہیں گے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم نے ممبران بار کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام اور سائل کی دادرسی کے لیے بھر پور اقدامات کیے جائیں گے بعد ازاں پر تکلف چائے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن