چنیوٹ‘ کروڑوں روپے کا 24 ہزار کلو گھی برآمد‘ گودام سیل
چنیوٹ (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا 24000 کلو گرام گھی کا ذخیرہ پکڑ لیا، جبکہ دکان سیل کرتے ہوئے مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی ہدایت پر ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف تحصیل چنیوٹ میں بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا 24000 کلو گرام گھی کا ذخیرہ تحویل میں لے کر گودام سیل کر دیا جبکہ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا، اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب گورنمنٹ اور ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی ہدایت پر چنیوٹ میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والے سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جائے گا۔