ایلون مسک نے اپنے 11 ویں بچے کا نام ظاہر کردیا
لندن (اے پی پی)امریکی ارب پتی ایلون مسک نے اپنے پسندیدہ پلیٹ فارم کے ذریعےکینیڈین گلوکار گرائمز کے ساتھ اپنے تیسرے بچے کا نام ظاہر کردیا۔ اب ان کےبچوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق "ایکس" پلیٹ فارم کے مالک نے اپنے اکانٹ پر پوسٹ میں انکشاف کیا کہ ایک نیا بچہ ان کے خاندان میں شامل ہوا ہے اور ہم نے اس کا نام ٹیکنو میکانیکس رکھا ہے۔ ہم اسے "ٹا کہتے ہیں۔ اس کے بڑے بھائی کا نام ایکسا ڈارک سیڈاریل رکھا گیا تھا اور اسے "X A-Xii" کہا جاتا ہے۔یاد رہے "ٹا" یونانی حروف تہجی کا 19واں حرف ہے اور یہ انگریزی کے حرف T سے ملتا جلتا ہے۔ فلکیات کے میدان میں اس سے آسمان کے سیاروں میں سے انیسویں روشن ستارے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔