وزیر خارجہ لندن پہنچ گئے: آج دولت مشترکہ یوتھ منسٹرز اجلاس کی صدارت کریں گے
لندن (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس لندن پہنچ گئے۔ وہ دولت مشترکہ یوتھ منسٹرز کے 10 ویں اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پاکستان ہائی کمشن لندن کے مطابق دولت مشترکہ کے یوتھ منسٹرز اجلاس میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور تعاون پر گفتگو ہو گی۔ دولت مشترکہ کے یوتھ منسٹرز کا اجلاس 12 سے 13 ستمبر کو ہو گا۔ پاکستانی ہائی کمشنر محمد فیصل اور کامن ویلتھ عہدیدار نے جلیل عباس کا استقبال کیا۔