ستلج کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف آپریشن جاری
لاہور (نیوز رپورٹر) دریائے ستلج میں طغیانی سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں سیلاب سے 595 دیہات متاثر ہوئے جن میں سے 145 دیہاتوں میں کاروبار زندگی مکمل طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا متاثرہ اضلاع میں 236 کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو آپریشن کے لئے ایک ہزار اہلکاروں نے دن رات فرائض منصبی سرانجام دیئے اور تین ہزار سے زائد لائف جیکٹس متاثرہ اضلاع میں تقسیم کی گئیں۔ متاثرہ اضلاع میں 106 میڈیکل کیمپ عوام کی دن رات خدمت میں مگن رہے۔ ہنگامی صورت حال کے پیش نظر 16 ایمبولینس متاثرہ علاقوں میں موجود رہیں۔ 55 ہزار سے زائد افراد نے حکومتی میڈیکل کیمپوں سے علاج معالجہ کروایا نیز 179ریلیف کیمپس بھی متاثرہ علاقوں میں لگائے گئے۔ 3 لاکھ سے زائد افراد کو سیلابی پانی سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ تقریبا ساڑھے پانچ لاکھ افراد کو مجموعی طور پر ریسکیو کیا گیا۔ ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد کو پکا ہوا کھانا مہیا کیا گیا۔ 3 لاکھ سے زائد مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ 90 ہزار کے قریب مویشیوں کا حکومتی کیمپس میں مفت علاج کیا گیا۔ متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تربیلا ڈیم میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1546.65 فٹ تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 4 ہزار600 کیوسک اور اخرج 1 لاکھ 40 ہزارکیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 23 ہزار 400کیوسک اور اخراج 23 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل:آمد1 لاکھ 7 ہزار800 کیوسک، اخراج 1 لاکھ 7 ہزار 800 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار600 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک، چناب مرالہ کے مقام پر آمد 42 ہزار 100کیوسک اور اخراج 11 ہزار500 کیوسک ہے ۔ جناح پر پانی کی آمد 1 لاکھ 56ہزار200کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 48 ہزار 200کیوسک، چشمہ: 1 لاکھ 61 ہزار کیوسک اوراخراج 1 لاکھ 50 ہزار کیوسک، تونسہ پر آمد1 لاکھ 41 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 1لاکھ 17 ہزار700کیوسک،گدو میں آمد 1 لاکھ 45 ہزار100 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 16 ہزار100 کیوسک، سکھر پر آمد1 لاکھ 14 ہزارکیوسک اور اخراج 59 ہزار300 کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 73 ہزار کیوسک اور اخراج 62 ہزار600 کیوسک،تریموں: آمد 16 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 1 ہزار100کیوسک، پنجند: آمد 39 ہزار600 کیوسک اور اخراج 22 ہزار 700 کیوسک ہے ۔ تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1546.65 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.616 ملین ایکڑ فٹ، منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1239.05 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.119 ملین ایکڑ فٹ، چشمہ مین ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.20 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.105 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا کی صورت میں ہے ۔