راسخ الہٰی زارا ‘تحریم و دیگر کی ضمانت منظوری کیخلاف استدعا‘ ہائیکورٹ کا تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم
لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الہیٰ، زارا الٰہی اور تحریم الٰہی و دیگران کی عبوری ضمانت منظوری کیخلاف ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی، عدالت اسی نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے،عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے مو¿قف اختیار کیا کہ اسپیشل بنکنگ عدالت نے راسخ الہی، زارا الہی اور تحریم الٰہی کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے، اسی مقدمہ میں سائرہ انور کا کیس بھی زیر التوا ہے۔