ہیڈ کانسٹیبل کو برطرف کرنے پر آئی جی پنجاب ‘دیگر کو نوٹس
لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے ہیڈ کانسٹیبل محمد کاشف کو ملازمت سے برطرف کرنے کیخلاف درخواست پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے نوکری سے غیر قانونی طور پر برطرف کر دیا، ڈی پی او سیالکوٹ نے نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی پر قبضہ کرانے میں معاونت کی ہے، درخواست گزار کے وکیل نے ڈی پی او کے غیر قانونی اقدام کیخلاف اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں درخواست دی، استدعا ہے کہ عدالت ڈی پی او سیالکوٹ کا نوکری سے برطرفی کا حکم کالعدم قرار دے۔