سانحہ جڑانوالہ تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمشن کے قیام کی درخواست پر جواب الجواب طلب
لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو13ستمبر کو جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت کردی، درخواست گزار کے وکیل پیش نہ ہوئے، چرچ آف پاکستان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سانحہ جڑانوالہ میں اقلیتوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوئے، تحقیقات کیلئے اختیار کیا گیا طریقہ کار سست روی کا شکار ہے۔