• news

ترک فوج کی شام میں جوابی کارروائی،7 دہشتگرد ہلاک

انقرہ (اے پی پی)ترک فوج نے شام میں دہشتگردوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فوج نے شمالی شام میں فرات ڈھال اور شاخ زیتون آپریشن کے حامل علاقوں میں اشتعال انگیز فائرنگ کے جواب میں ہوئی کاروائی کرتے ہوئے پی کےکے کے 7 دہشتگرد وں کو ہلاک کر دیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن