وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات
اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر (ریٹائرڈ) سے وزارت دفاع میں ملاقات کی۔تفصیلا ت کے مطا بق وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان امن اور سلامتی سے متعلق اقدامات کی حمایت کیلئے پرعزم ہے۔ دونوں فریقین نے علاقائی اور عالمی تناظر میں امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا۔ مہمان خصوصی نے اس سلسلے میں خاص طور پر افغانستان میں امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ملاقات میں انسداد دہشت گردی اور اقتصادیات کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط اور مزید مستحکم کرنے کی وسیع گنجائش کی موجودگی پر اتفاق کرتے ہوئے دونوں فریقوں نے اس سلسلے میں مخصوص عملی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔