• news

الخدمت فاو¿نڈیشن مراکشی بہن بھائیوں کیساتھ ہے:ڈاکٹر حفیظ الرحمن

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے تحت مراکش میں ہولناک زلزلے پر ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کا مقصد الخدمت فاو¿نڈیشن کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تحت سرچ اینڈ ریسکیوٹیموں کی تیاری کا جائزہ اور حکمت عملی تیار کرنا تھا۔اجلاس میں الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کے صدرڈاکٹر حفیظ الرحمٰن،نائب صدر محمد عبد الشکور، الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے چیئرمین اعجاز اللہ خان اور دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ الخدمت فاو¿نڈیشن کی پوری ٹیم دکھ کی اس گھڑی میں اپنے مراکشی بہن بھائیوں کیساتھ ہے۔الخدمت کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں اورضرورت پڑنے پر مراکش کے لیے روانہ ہو سکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن