مرکزی جماعت اہل سنت کے زیر اہتمام بارہویں سالانہ عزت رسول کانفرنس
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جماعت اہل سنت کے زیر اہتمام بارہویں سالانہ عزت ورسول بتول کانفرنس سے خطاب کرتے 2سو سے زائد جید علماء اور مشائخ وعظام نے کہا کہ کشمیر ،فلسطین‘ برما اور روہنگیا کے مسلمانوں پر مظالم بند کیے جا ئیں۔قرآن ہماری شہہ رگ ہے اسکی بے ادبی برداشت نہیں۔ عالمی برادری اسلامو فوبیا سے باہر نکلے۔ پاک فوج عالم اسلام کا فخر ہے شہدائے وطن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔رسول پاک کی سیرت طیبہ ہم سب کےلئے متفقہ اور مشترکہ لائحہ عمل ہے‘امت مسلمہ متحد ہوکر عالمی چیلنجز کا مقابلہ کر سکتی ہے۔کانفرنس کی سر پر ستی ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت عالمی مبلغ اسلام پیر سید عرفان مشہدی کر رہے تھے جبکہ صدارت امیر مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان پیر عبدالخالق القادری نے کی۔ مہمانان خصوصی صاحبزادہ دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی ‘پیر سید منور حسین شاہ جماعتی ‘سید شمس الدین گولڑہ شریف‘ سید علی حیدر شاہ دائم الحضوری‘ سید ساجد شاہ بخاری‘ سید مبلغ یورپ ضیا ا لمصطفیٰ حقانی‘ سید ارشد گریزی‘ کے علاوہ سادات کرام جید علماءو مفتیان کرام کثیر تعدا موجود تھی۔