خود کشی نفسیاتی معاملہ، مریض تعویز گنڈوں کا سہارا نہ لیں:پروفیسر الفرید ظفر
لاہور(نیوز رپورٹر ) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفریدظفر نے کہا کہ ڈپریشن کا علاج ڈاکٹرز اور ماہر نفسیات کے پاس ہوتا ہے، لوگ تعویز گنڈوں کا سہارا نہ لیا کریں۔انہوں نے کہا کہ خود کشی نفسیاتی مرض ہے ذہنی دباو¿ (ڈپریشن) کی وجہ سے مریض کا نا امید ہو کر موت کو گلے لگا تا ہے۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال شعبہ سائیکاٹری کے زیر اہتمام خود کشی روکنے سے متعلق آگاہی واک کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر جودت سلیم، ایم ایس پروفیسر ندرت سلیم، ہیڈآف دی ڈیپارٹمنٹ سائیکاٹری ڈاکٹر فائزہ اطہر، ڈاکٹر اسامہ،ڈاکٹر رافع، ڈاکٹر انیلہ اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔ اس سال کا تھیم"عمل کے ذریعے امید جگانا"ہے۔پروفیسر جودت سلیم اور ایم ایس پروفیسر ندرت سہیل نے کہا ایل جی ایچ کے سائیکاٹری وارڈ ایسےمریضوں کا علاج ہورہا ہے‘ڈپریشن کے مریضوں کو ماہر نفسیات سے رجوع کرنا چاہیے ۔