کوئی فرد واحد نہیں، پاکستان ہماری ریڈ لائن: مقررین
لاہور( نیوز رپورٹر)کوئی فرد واحد نہیں بلکہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے۔سیاستدان اپنے مفادات اور اناءکی خاطر پاکستان کو تختہ ءمشق بنانے سے گریز کریں۔ان خیالات کا اظہار ریڈلائن پاکستان یوتھ سیمینار کے شرکاءنے کیا۔ریڈ لائن پاکستان یوتھ سیمینار مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ میں ہوا۔ معروف دانشور،سینئر سیاستدان، سربراہ پاکستان جاگو تحریک قیوم نظامی,معروف ماہر تعلیم بریگیڈیئر ر ریاض طور,صدر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن سہیل چیمہ,چیئرمین آل پاکستان یوتھ موومنٹ محمد عبداللہ,چیئرمین عوامی فلاحی پارٹی شیراز الطاف,یوتھ ایکٹوسٹ حاشر منہاس,صدر پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ رانا علی زوہیب,معروف اینکر ڈاکٹر بلال شفیق,ڈاکٹر نبیہہ علی خان سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔