• news

لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنانے کیلئے پر عزم ہیں:ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ شہر لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ڈویژنل ایس پیز کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ شہری منشیات بیچنے والے سماج دشمن عناصر کے بارے لاہور پولیس کو آگاہ کریں تا کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لایا جا سکے۔سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ رواں سال ابتک7624منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں 7502مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ سٹی ڈویژن نے1590، کینٹ 1653، سول لائنز783،صدر972، اقبال ٹاو¿ن1153اور ماڈل ٹاو¿ن ڈویژن نے1473منشیات فروش گرفتار کئے۔ ملزمان کے قبضہ سے4ہزار641کلو گرام سے زائد چرس، 129کلو گرام سے زائد ہیروئن،44کلو374گرام آئس جبکہ 1 لاکھ 24 ہزار 214 لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن