بھارتی لڑکیاں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی فین
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کیلئے ممبئی سے آئی بھارتی لڑکیاں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی فین نکلیں،بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں صحافی نے بابراعظم سے متعلق سوال پوچھا تو نیہا نامی لڑکی نے جواب میں کہا کہ دراصل میں ہوں تو بھارت کے شہر ممبئی سے لیکن بابراعظم کی بہت بڑی فین ہوں۔