• news

نواک جوکووچ نے تاریخ رقم کر دی، کیریئر کا 24واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سربین ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے فائنل میں اپنے روسی حریف کو شکست دے کر یو ایس اوپن کا مینز ٹائٹل جیت لیا۔ نواک جوکووچ نے پہلے سیٹ میں روسی ٹینس پلیئر سے بآسانی 3-6کی برتری حاصل کی لیکن دوسرے سیٹ کے دوران روس کے ڈی میدودیف کی جانب سے دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، دوسرا سیٹ جوکووچ نے 6-7کے سخت مقابلے کے بعد اپنے نام کیا۔ تیسرے سیٹ میں سربین ٹینس سٹار نے اپنی دھاک بٹھاتے ہوئے 3-6سے برتری حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن