سرفراز احمد نے 9000 فرسٹ کلاس رنز مکمل کرلیے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز اور سابق کپتان سرفراز احمد نے قائد اعظم ٹرافی 24-2023ءمیں ایبٹ آباد سٹیڈیم میں کراچی وائٹس اور پشاور کے درمیان مقابلے کے دوران فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک منفرد سنگ میل عبور کیا۔ کراچی وائٹس کے کپتان 36 سالہ سرفراز نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 9 ہزار رنز مکمل کیے ، انہوں نے یہ سنگ میل اپنے 174 ویں میچ میں حاصل کیا۔ 36 سالہ کھلاڑی نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی 270 اننگز میں بیٹنگ کی اور اب 40.65 کی شاندار اوسط سے 9000 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ ان کا اعلی بہترین سکور 203 ناٹ آو¿ٹ ہے۔ پہلے دن کے اختتام تک سرفراز 28 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے اور آفتاب ابراہیم 6* پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ سرفراز نے لسٹ اے کرکٹ میں بھی 32.31 کی اوسط سے 3878 رنز بنائے ہیں۔