بجلی کی قیمتوں میں کوئی ریلیف نہیں ملے گا، وفاقی وزیر توانائی
اسلام آباد (نا مہ نگار) نگران وفاقی وزیر توانائی محمدعلی نے کہاہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کوئی ریلیف نہیں ملے گا، بس ایک ماہ کے بجائے دو تین ماہ میں بل ادا کر دیں۔تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر انرجی محمدعلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سمگلنگ اور بجلی چوری کے خلاف کارروائی شروع ہوئی ہے جو لوگ بجلی چوری میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔محمدعلی کا کہنا تھا کہ ہر سال ڈالر کی قیمت کے حساب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے، ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدے کئے ہیں اور عالمی قانون کے تحت اس میں تبدیلی نہیں کہ جا سکتی۔نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کوئی ریلیف نہیں ملے گا، بس ایک ماہ کے بجائے دو تین ماہ میں بل ادا کر دیں، کراچی والوں کو گیس پر حکومت گیارہ روپے سبسڈی دے رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کی بڑی وجہ بجلی چوری ہے، 31اکتوبر سے پہلےنیا ٹیرف متعارف کرائیں گے۔سوشل میڈیا پر سولر کی نیٹ میٹرنگ سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 19 روپے کے نیٹ میٹرنگ ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔
محمدعلی
اسلام اباد( نمائندہ خصوصی) بجلی کے بلز پر مجوزہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ریونیواقدامات کے حوالے سے اتفاق رائے نہیں ہو سکا، ذرائع کہنا ہے کہ ایک تجویز یہ تھی کہ لگژری ائٹمز پر ڈیوٹیز اضافہ کیا جائے، اور اس کے مساوی بجلی پر ریلیف دے دیا جائے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض سرکاری حلقے اس سے متفق نہیں ہیں ان کا کہنا ہے کہ پہلے ہی ملک کے اندر درآمدات مہنگی ہو چکی ہیں، مزید ٹیکس بڑھانے سے ریونیو میں کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا، تا حال بجلی پر ریلیف کے معاملہ کا کوئی حل سامنے نہیں آ سکا ۔
اتفاق رائے