• news

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی نظر ثانی درخواست خارج

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی نظر ثانی درخواست خارج کردی ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے نظرثانی درخواست پر جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ یہ درخواست تو غیر مثر ہوچکی ہے۔اس پر وکیل توفیق آصف نے کہا کہ مقدمہ 6 سال بعد لگے گا تو غیر مثر ہی ہوگا، گزشتہ روز تو فل کورٹ ریفرنس میں بھی مقدمات کی سماعت مقرر نہ ہونے پر بات ہوئی تھی۔بعدازاں سپریم کورٹ نے نظر ثانی درخواست غیر مثر ہونے پر خارج کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن