نئی زری پالیسی کا اعلان کل کیا جائیگا‘ شرح سود میںاضافہ ہوسکتا ہے‘ معاشی تجزیہ نگار
کراچی(کامرس رپورٹر)سٹیٹ بنک کی جانب سے نئی زری پالیسی کا اعلان کل جمعرات کیا جائیگا۔ ترجمان سٹیٹ بنک کے مطابق جمعرات کے روز اجلاس کے بعد زری پالیسی بیان جاری کیا جائیگا، اس وقت شرح سود 22فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے جبکہ معاشی تجزیہ نگاروںکے مطابق شرح سود میںاضافہ ہوسکتا ہے۔