• news

مصر میں طالبات کے چہرے ڈھانپنے پر پابندی عائد

قاہرہ (نیٹ نیوز) مصر میں وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے لیے نیا ضابطہ لباس جاری کردیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، مصر میں وزارت تعلیم نے طالبات کے چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ سر ڈھانپنے کو اختیاری قرار دےدیا ہے۔وزارت تعلیم کا کہنا ہے طالبات کے سر ڈھانپنے کے لیے بھی صرف تعلیمی بورڈ کا منظور شدہ رنگ اور ڈیزائن قابل قبول ہوگا۔ وزارت تعلیم کے مطابق، سر ڈھانپنے کے لیے والدین یا سرپرست کی آگاہی اور پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن