• news

کوئی بھی قوم اساتذہ کو عزت و تکریم دیئے بغیر ترقی نہیں کر سکتی : سعدیہ راشد

لاہور ( لیڈی رپورٹر) صدر ہمدرد فا¶نڈیشن پاکستان سعدیہ راشد نے کہاہے کہ کوئی بھی قوم اساتذہ کو عزت و تکریم دیئے بغیر ترقی نہیںکر سکتی اور نہ ہی کوئی مہذب معاشرہ وجودمیں آسکتاہے۔ شعبہ تدریس سے وابستہ افراد ذہنوں میں علم کے چراغ جلاتے ہیں اور اندھیروں کو اجالوں سے منور کرنے کا عظیم فریضہ انجام دیتے ہیں۔انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز ''احترام اساتذہ'' کے موضوع پر شوریٰ ہمدرد کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اسلام نے استاد کو روحانی باپ کا درجہ دیا ہے۔ اس سے استاد کی قدرو منزلت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن