• news

اس وقت ملک بدترین بحران کا شکار ہے:محمد ادریس

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما حافظ محمدادریس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت ملک بدترین بحران کا شکار ہے۔ صورت حال مسلسل بگڑ رہی ہے۔ خانہ جنگی کی کیفیت ہے۔ یہ صورت حال معاشرے کے تمام طبقوں کے لیے خطرے اور تباہی کا الارم ہے۔ کوئی سیاستدان ہو یا سرمایہ کار، غریب کسان ہو یا جاگیردار،بے بس مزدور ہو یاکارخانہ دار، سول ہو یا فوجی سبھی کے لیے یہ حالات خطرے کی گھنٹی ہے۔ ڈالر سمگلنگ کی طرح تمام جرائم پر آہنی کریک ڈاو¿ن کی ضرورت ہے۔ ایسا نہ ہواتو خود کشی کرنے والے مجبور عوام اپنی جان لینے سے پہلے خانہ جنگی کاراستہ اختیارکرکے مراعات یافتہ اشرافیہ کی تباہی کا سبب بنیں گے۔ خونی انقلاب کسی کے حق میں بھی اچھا نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن