• news

کمشنر کا ایم سی ایل کی ملکیت تمام پراپرٹیز کو جیو ٹیگ کرنے کا حکم

لاہور(خبرنگار)کمشنر و ایڈمنسٹریٹر لاہور محمد علی رندھاوانے ایم سی ایل کی ملکیت تمام پراپرٹیز کو جیو ٹیگ کرنے کی ڈیڈلائن دے دی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ 7دنوں میں ایم سی ایل کی ملکیت و اختیار میں موجود تمام پراپرٹیز کا ڈیٹا مرتب کیا جائے۔ اجلاس میں ایم او ریگولیشن ایم سی ایل اور زیڈ اوآرز نے اپنی اپنی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ایم سی ایل ریگولیشن ونگ، پلاننگ ونگ میں ریفارمز لا رہے ہیں۔ موبائیل ایپلیکشن پر کام جاری ہے۔ ایم سی ایل کی جانب سے جاری کئے گئے تمام نوٹسز کا ریکارڈ مرتب کیا جائے۔ فیک نوٹس پر سخت ایکشن ہوگا۔ اجلاس میں شہر میں جاری غیر قانونی تعمیرات و کمرشلایزیش کے خلاف جاری آپریشنز پر بھی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ کمرشل املاک کی انتظامیہ اور مالکان کو پارکنگ قوانین پر عملدرآمد کرانے کا پابند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی ایل میں نقشوں کی قوانین کے مطابق منظوری اور شہریوں کو بہتر سروسز کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن