9 ٹاو¿نز میں 43 ہاٹ سپاٹ ایریاز کی ڈیجیٹل ایپلیکیشن پر میپنگ مکمل
لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر لاہور میں سموگ پر قابو پانے کے لیے لاہور کے 9 ٹاو¿نز میں 43 ہاٹ سپاٹ ایریاز کی ڈیجیٹل ایپلیکیشن پر میپنگ مکمل کر لی گئی ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے ہاٹ سپاٹ ایریاز پر روزانہ کی بنیاد پر سویپنگ اور واشنگ یقینی بنانے اور ورکنگ کی تصاویر ایپلیکیشن پر اپلوڈ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا لاہور میں سموگ کنٹرول اقدامات کے حوالے سے کہنا ہے کہ تمام شاہراہوں پر مرحلہ وار سکریپنگ کا عمل جاری ہے۔روزانہ 70 سے 80 کلومیٹر روڈز پر سکریپنگ کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق سرکلر روڈ، لاری اڈا، بھاٹی چوک، ریلوے روڈ بازار ہاٹ سپاٹ ایریاز میں شامل ہیں جبکہ ٹھوکر چوک، کالج روڈ، کوٹھا پنڈ سٹاپ، لبرٹی مارکیٹ، ایم ایم عالم روڈ، محمود قصوری روڈ و دیگر ایریاز ہاٹ سپاٹ ڈکلیئر کر دیئے گئے ہیں۔سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔بابر صاحب دی کا مزید کہنا ہے کہ متعلقہ ایریا کا سپر وائزر روزانہ کی بنیاد پر ورکنگ کی تصاویر ایپلیکیشن پر اپلوڈ کرنے کا پابند ہو گا۔مزید براں سکریپنگ کے ساتھ ساتھ پانی کا چھڑکاو¿، اور مکینیکل واشنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے سموگ پر قابو پانے کیلئے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔