ناقص کارکردگی والے پولیس افسروںکو شوکاز جاری کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسرلاہوربلال صدیق کمیانہ کی زیرصدارت اقبال ٹاو¿ن اور صدر ڈویڑنزکی کارکردگی کے بارے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ ڈی آئی جیز غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل ڈی ایس پیز کی ایکسپلنیشن اور ایس ایچ اوزو انچارج انوسٹی گیشنز کو شو کاز جاری کریں اور پندرہ روز میں کارکردگی بہترنہ کرنے کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔