لاہور کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے پولیس کو سپیشل اہداف مل گئے
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے شہر لاہور کو اسلحہ سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کوسپیشل ٹارگٹس دےدیئے۔سید علی ناصر رضوی نے لاہور کے مضافاتی علاقوں میں اسلحہ کے خلاف کریک ڈاو¿ن کے دوران بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر اسے ضبط کرنے کا حکم دیا اور کہا ہے کہ پولیس افسران اسلحہ دوکانوں کی انسپکشن کریں اور بغیر لائسنس اسلحہ کی دوکانوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ رواں سال ابتک اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر6641 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان سے65کلاشنکوف،457 رائفلز ، 291بندوقیں ، 5657 پسٹلز اورسینکڑوں گولیا ں برآمد کی گئیں۔