محمد خان بھٹی کی درخواست مزید سماعت کیلئے جسٹس مرزا وقاص کے پاس بھجوا دی گئی
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی اپنے خلاف درج مقدمات تفصیلات کے حصول کی درخواست مزید سماعت کیلئے جسٹس مرزا وقاص ر ﺅف کے پاس بھجوا دی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حکومت کی جانب سے پرانی رپورٹ جمع کرائی گئی ہے ،عدالت عالیہ نے چوہدری پرویز الٰہی کو تمام کیسز میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دیا۔ درخواست گزار کو بھی تمام کیسز میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔ چوہدری پرویز الٰہی کے معاملے میں توہین عدالت کا کیس جسٹس مرزا وقاص رﺅف کے پاس زیر التوا ہے۔ عدالت اس درخواست کو بھی جسٹس مرزا وقاص رو¾ف کے پاس سماعت کیلئے بھجوا دے۔