• news

پرویز الٰہی سنگل بینچ فیصلے کیخلاف نیب کو اپیل کے ساتھ مزید دستاویزات لگانے کی مہلت

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس راحیل کامران پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف نیب کو اپیل کے ساتھ مزید دستاویزات لگانے کے لیے مہلت دے دی۔ نیب اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روک رکھا ہے، سنگل بینچ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، نیب کے کیسز پر صرف دو رکنی بینچ سماعت کا اختیار رکھتا ہے۔ لہٰذا عدالت اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرے، عدالت نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ جس کیس کا آپ حوالہ دے رہے وہ آرڈر فائل کے ساتھ نہیں لگا ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن