وکیل کے خلاف مقدمہ پر وکلاء کی سیشن کورٹ میں تالا بندی
لاہور (خبر نگار) لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں وکیل کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر وکلا ءنے سیشن کورٹ میں تالا بندی کر دی۔ مرکزی دروازوں کو تالے لگا دئیے گئے جس کے بعد پولیس اور سائلین کا داخلہ بند کر دیا گیا۔ وکلا ءنے مطالبہ کیا کہ وکلاءپر درج جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا انتظار کے پولیس کے ساتھ مذاکرات ہوئے۔ بعد ازاں پولیس کے ساتھ مذکرات کامیاب ہونے پر سیشن عدالت کے دروازے سائلین اور پولیس والوں کیلئے کھول دئیے گئے۔