• news

روسی شہریوں کے گاڑیوں اور ذاتی اشیا لانے پر یورپ نے پابندی لگادی

برلن(این این آئی) یورپی کمیشن نے روسی شہریوں پر روس کی رجسٹرڈ گاڑیوں اور ذاتی سامان جیسے اسمارٹ فونز، زیورات اور لیپ ٹاپ کے ساتھ یورپی ممالک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن نے روس کے خلاف پابندیوں کی قانون سازی کی توثیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ روسی رجسٹرڈ گاڑیوں کا استعمال کسٹم کوڈ کے تحت یورپی ممالک میں روسی ممنوعہ درآمدات کے زمرے میں آتا ہے چاہے گاڑی نجی یا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کی گئی ہو۔گزشتہ موسم گرما میں کچھ روسیوں کو، جو اپنی گاڑیوں میں جرمنی جا رہے تھے، کسٹمز میں سخت سیکورٹی چیک کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جولائی کے اوائل میں جرمن کسٹمز نے تصدیق کی تھی کہ روس سے مسافر گاڑیوں کی درآمد ریگولیشن 833/2014 کے آرٹیکل 3i کے تحت ممنوع ہے جو روس کے خلاف پابندی کا تقاضہ کرتا ہے۔ یہ ممانعت سامان کی کسی بھی نقل و حرکت پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ ذاتی یا غیر تجارتی مقاصد کے لیے ہو۔مذکورہ بالا فیصلے نے قانونی ماہرین میں تشویش پیدا کی ہے کیونکہ آرٹیکل 3i میں انیکس XXI کی فہرست کے مطابق یورپی ممالک میں روسی سامان کی درآمد یا منتقلی پر پابندی ہے جو کہ روس کے لیے خاطر خواہ آمدنی پیدا کرنے کا باعث بنتی ہو۔روسی وکلا نے سوال کیا ہے کہ جرمنی کے کسٹم قانون کی غلط تشریحات کا نتیجہ ہیں جن میں ذاتی استعمال کی گاڑیوں کے ساتھ ملک میں داخل ہونے اور درآمد کرنے کے درمیان فرق کو ملحوظ نہیں رکھا جا رہا۔

ای پیپر-دی نیشن