• news

نجی ہوسٹلوں میں مقیم افراد کے کوائف پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے:ناظم شوکت

لاہور (کلچرل رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ نجی ہوسٹلوں میں مقیم افراد کے مکمل کوائف تھانوں میں اندراج کرنے کی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ لاہور کے کسی بھی تھانے میں کرایہ نامہ ایکٹ کے تحت مکمل کوائف موجود نہیں ۔ انہوںنے آئی جی پولیس اور سی سی پی او سے مطالبہ کیاکہ ہوسٹلز میں رہائش پذیر لوگوں کے کوائف تھانوں میں درج نہ کرنےوالے پولیس ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن