ذکاءاشرف کی کھلاڑیوں سے ملاقات ، حوصلہ بڑھایا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاءاشرف نے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر سینئر کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ انہوںنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اس سے حوصلہ نہیں ہارنا۔ غلطیوں سے سبق سیکھیں اور اگلے میچز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں، جو ہونا تھا ہو گیا اب اگلے میچز پر فوکس کریں۔مجھے آپ سب کھلاڑیوں پر اعتماد ہے، آپ ایشیا کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آپ مسلسل جیتتے آ رہے ہیں اور آئندہ بھی جیتیں گے۔ کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے سپورٹ کرنے پر ذکاءاشرف کا شکریہ ادا کیا۔بابر اعظم نے کہا کہ اگلے میچز جیتنے کیلئے سرتوڑ کوشش کرینگے، فائٹ دکھائی دےگی، سو فیصد کھیل پیش کرنگے، ایشیا کپ پر فوکس ہے اور ہم ضرور کامیابی حاصل کرینگے۔