• news

بابر اعظم نے تیسری مرتبہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسری مرتبہ پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔بابر اعظم کو اگست کے مہینے کی کارکردگی پر پلیئر آف منتھ قرار دیا گیا ہے۔گزشتہ ماہ کے پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کیلئے پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور آل راو¿نڈر شاداب خان کو نامزد کیا گیا تھا۔آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران کو بھی نامزد کیا تھا۔قومی کپتان نے کہا کہ میں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پانے پر خوش ہوں، گزشتہ ایک ماہ ہماری ٹیم کیلئے غیر معمولی رہا ہے،ہم نے شاندار پرفارمنسز کا مظاہرہ کیا ہے۔بابر نے کہا کہ ایشیا کپ کے دوران اپنے ملک کے کراو¿ڈ سامنے کھیل کر اچھا لگا،ایشیا کپ کے میچز عرصہ دراز ہے بعد پاکستان میں ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر کی 150 سے زائد رنز کی دوسری اننگز ملتان کے کراو¿ڈ کے سامنے بنائی جس سے خوشی دوبالا ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن