چور مناواں سے 14 لاکھ کا قیمتی سامان لے کر رفوچکر، گلشن راوی میں 13 لاکھ کی ڈکیتی
لاہور (نامہ نگار) شہر میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے گلشن راوی میں سرفراز کے گھر گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 13 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، شاہدرہ میں عبدالرحمٰن اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور موبائل فون، نشتر کالونی میں صغیر سے ایک لاکھ 20 ہزار اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں حفیظ سے گن پوائنٹ 60ہزار روپے اور موبائل فون، ملت پارک میں ڈاکو فیروز سے گن پوائنٹ پر 31ہزار 5سو روپے، کاہنہ میں شہزاد سے35ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں شاہد اقبال سے26ہزار اور موبائل فون, سبزہ زار میں سلمان سے 12ہز ار روپے اور موبائل فون، اچھرہ میں قاسم سے18 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے مناواں کے علاقے میں خالد اکبر کے گھر سے 14 لاکھ روپے مالیت کا 4تولے سونا، 6لاکھ نقدی، پرفیوم اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے۔ چوروں نے شاہدرہ، شالیمار اور لیاقت آباد کے علاقوں میں سے 3گاڑیاں، مانگا منڈی کے علاقے میں سے رکشہ جبکہ راوی روڈ، مصطفی ٹاو¿ن، اسلام پورہ، مزنگ، شاہدرہ ٹاو¿ن، شفیق آباد، مغلپورہ، مناواں اور شیراکوٹ کے علاقوں میں سے 9موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔