برطانیہ نے پاکستانیوں کے لیے رواں سال کی چیوننگ سکالر شپس کا اعلان کردیا
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) برطانیہ نے پاکستانیوں کے لیے رواں سال کی چیوننگ اسکالر شپس کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق چیوننگ اسکالرشپس کے لیے درخواستیں 12 ستمبر اور 7 نومبر 2023ءکے درمیان جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ درخواستیں ویب سائٹ www.chevening.org پر جمع کروائی جا سکتی ہیں۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق یہ اسکالرشپ مکمل طور پر فنڈڈ ہے، جس میں برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے فیس، پروازیں، ویزا، رہائش اور کچھ رقم خرچ کرناشامل ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے زندگی بدل دینے والی چیوننگ اسکالرشپ کے لیے درخواست دیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے کچھ کا گھر، برطانیہ ہر سال لاکھوں طلبہ کے لیے ایک اعلیٰ مقام ہے۔ میں درخواست دینے کے لیے اپنے کیریئر میں اگلا قدم اٹھانے کے بارے میں سوچنے والے کسی بھی شخص کی حوصلہ افزائی کروں گی۔ رواں سال چیوننگ اسکالرشپس ایوارڈز کی 40 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔