• news

190 ملین پاونڈ سکینڈل کی تحقیقات، نیب نے سابق وفاقی وزیرعلی زیدی کو کل طلب کرلیا

اسلام آباد(نا مہ نگار)چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف 190 ملین پانڈ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے نیب نے سابق وفاقی وزیرعلی زیدی کو کل طلب کرلیا۔قومی احتساب بیورو (نیب)راولپنڈی نے فیصل واوڈا کو علی زیدی کوکل 14 ستمبر کو طلب کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزرا خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم کو بھی 14 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزرا کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن