افغان نیشنل بنک آج ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر نیلام کرے گا
کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان نیشنل بنک آج ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر نیلام کرے گا۔ افغان نیشنل بنک نے کہا ہے کہ منی چینجرز اور کمرشل بنک شرائط کے تحت ٹینڈرز میں حصہ لیں‘ حالیہ دنوں ڈالر کے مقابلے میں افغانی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا۔ کابل میں گزشتہ روز ایک ڈالر 79 افغانی کے بدلے فروخت ہوا۔ ڈالر نیلامی کا مقصد افغان کرنسی کی قدر مستحکم کرنا ہے۔