کامونکی باپ کی بیٹی سے زیادتی قصورلڑکی‘ فیصل آباد میں کمسن بچہ نشانہ بنا ‘ نواب ٹاو¿ن سے ملزم گرفتار
لاہور‘ قصور ‘ کامونکی(نامہ نگار + نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) کامونکی میں میکے آئی بیٹی کوسگے باپ نے جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا۔دورغہ والا لاہور کی ا±نیس سالہ (ع) والدین کو ملنے دین کامونکی آئی تو ا±سکے والد طیب نے دودھ میں نشہ آور چیز ملاکر ا±سے پلادیا اور پھراسے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔نواب ٹاو¿ن پولیس نے ساڑھے 15سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ائیر لائن سوسائٹی میں گھر میں کام کرنے والی لڑکی (ط) مقامی فارمیسی میں دوائی لینے گئی تو فارمیسی کے ملازم رضوان نے اسے دوائی دینے کے بہانے پچھلے کمرے میں لے جا کر ڈرا دھمکا کے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور پھر فرار ہو گیا۔ نواب ٹاو¿ن پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بھائی اللّہ رکھا کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم رضوان کو چند گھنٹوں میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ فیصل آباد میں اوباش افراد نے کمسن بچے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ نیو سول لائن کے رہائشی رضوان کا دس سالہ بیٹا اویس سپارہ پڑھنے کے لئے مسجد جا رہا تھا راستے میں کھڑے ہارون وغیرہ تین ملزمان بچے کو ورغلا کر خالی کمرے میں لے گئے اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ قصور تھانہ کھڈیاں کی حدود میں جوان سالہ لڑکی کے ساتھ دو بار، اوباش ملزم کی زیادتی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ 17 سالہ (ل) گھر میں اکیلی تھی اوباش جاوید اور اس کا ساتھی نبیل گھر میں داخل ہو گئے۔