• news

27ویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)27ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب اور میڈیا بریف کراچی گالف کلب میں منعقد ہوئی۔ کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنھوں نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میڈیا بریف کے دوران، پیٹرن پاکستان نیوی گالف (ساتھ) کموڈور راشد محمود شیخ نے 13 سے 16ستمبر 2023 تک منعقد ہونے والی چیمپئن شپ کی اہمیت اور اس کی مختلف کیٹیگریز کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس سال گالف چیمپئن شپ پروفیشنلز، سینیئر پروفیشنلز، جونیئر پروفیشنلز، امیچورز، سینیئر امیچورز، ویٹرنز، لیڈیز اور جونیئرز کی کیٹیگریز میں کھیلی جائے گی۔ پروفیشنلز اور امیچورز کے 72 ہولز، سینئر پروفیشنلز کے 36 ہولز، ویٹرنز کے 9 ہولز، جبکہ جونیئرز اور لیڈیز کے 18 ہولز کے میچز کھیلے جائیں گے۔ پروفیشنل اور امیچرز کیٹیگریز کے بالترتیب 72 ہولز اور 54 ہولز کے میچز کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن