• news

ملکی معیشت کی بہتری کیلئے آرمی چیف کاکردار قابل تحسین ہے: عمر سرفراز

لاہور (کامرس رپورٹر) ایگزیکٹو بورڈ ممبر پیاف عمر سرفراز نے کہا ہے ملکی معیشت کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کاوشیں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ ملک کو مشکل صورت حال سے نکالنے کیلئے آرمی چیف کی حکمت عملی نہایت دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ کاروباری صنعتی معاشی سرگرمیوں کے بہتر حالات سے ہی ملکی ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ اقتصادی سرگرمیوں کے سازگار حالات ہی ملک میں طاقت ور اور موثر معاشی حالات کی نوید ثابت ہوسکتے ہیں۔ معاشی اور کاروباری مسائل کے گردش زدہ حالات میں کاروباری شعبہ ہائے زندگی کو بحران کی دلدل سے باہر نکالنے کی راہ ہموار کی جائے۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل خدشات اور تحفظات کو مد نظر رکھ کر آرمی چیف پالیسیز مرتب کروائیں۔ پیاف قیادت امید رکھتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کاوشوں سے معاشی بحرانوں پر ضرور قابو پالیا جائے گا۔ پاکستان میں مضبوط معاشی حالات ہی ملک کو آگے لے کر جاسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن