ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنی کے خلاف تمباکو تشہری قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج
لاہور( کامرس رپورٹر) ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنی کے خلاف تمباکو تشہری قوانین کی خلاف ورزیوں پر مقدمہ درج۔مقدمہ تمباکو نوشی کی ممانعت اور نان سموکرز کے تحفظ آرڈیننس 2002 کی دفعہ 7 کے تحت تھانہ ڈیفینس اور تھانہ گارڈن ٹاو¿ن میں درج کر لیاگیا۔زرائع ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنی کی جانب سے دکانوں کے اندر سگریٹ برانڈ کے تشہیری پوسٹرز غیر قانونی طور پر چسپاں کیے گیے تھے۔ زرائع قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمہ کمپنی کے سی ای او کے خلاف درج کر لیا گیا۔