• news

وفاقی ٹیکس محتسب تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے: کاشف انور

 لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے فیڈرل ٹیکس محتسب اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے آفیشلز کے ہمراہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ٹیکس ریفنڈز کے چیک تقسیم کئے۔ایڈوائزر انچارج ایف ٹی او عدیلہ رحمان، ایڈوائزر انکم ٹیکس ایف ٹی او خالد جاوید، ڈائریکٹر ایف ٹی او ناظم رضا، چیف کمشنر آئی آر ،آر ٹی او لاہور امجد فاروق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی ٹیکس محتسب کے نمائندوں نے کہا وفاقی ٹیکس محتسب تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے وفاقی ٹیکس محتسب کی مسلسل کوششوں کا خیرمقدم کیا اور زیر التواءٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایف ٹی او آصف محمود جاہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تاجر برادری کے ٹیکس سے متعلق تمام تنازعات کے فوری حل کے لیے ہمیشہ تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اہداف حاصل کرنے کے لیے دستاویزی معیشت کو فروغ اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مقامی سرمایہ کاروں پر بھی خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ٹیکس ریفنڈز اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل میں وفاقی ٹیکس محتسب کے فعال کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور امید کرتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن