• news

کاٹی کے وفد کی نگران وفاقی وزیر پیٹرولیم و توانائی سے کے الیکٹرک ہیڈ آفس میں ملاقات

کراچی(کامرس رپورٹر)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے نائب سرپرست اعلیٰ زبیر چھایا کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے کے الیکٹرک ہیڈ آفس میں نگراں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و توانائی محمد علی سے ملاقات کی۔ وفد میں مسعود نقی، احسن اکبر فاروقی، سلیم الزماں اور ریحان جاوید شامل تھےجبکہ ملاقات میں کے الیکٹرک کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ وفد نے وفاقی وزیر کو کورنگی صنعتی علاقے سمیت انڈسٹری کو درپیش بجلی اور گیس کے مسائل پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ زبیر چھایا کی سربراہی میں وفد نے نگراں وفاقی وزیرمحمد علی کو کاٹی کی جانب سے معاشی بحران سے نمٹنے، کراچی میں بجلی اور گیس کے باعث انڈسٹری کو پیش آنے والی مشکلات کا حل اور تجاویز بھی پیش کیں۔

ای پیپر-دی نیشن