سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز ہنگامی طور پر وطن واپس پہنچ گئے
لاہور( این این آئی)سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز ہنگامی طور پر وطن واپس پہنچ گئے ہیں، حمزہ شہباز نجی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچے۔حمزہ شہباز چند روز قبل دبئی گئے تھے جہاں سے انہوں نے لندن جانا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کے حتمی اعلان کے بعد حمزہ شہباز کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔پروگرام کے مطابق حمزہ شہباز نے دبئی سے لندن نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے اہم بیٹھک میں شرکت کرنا تھی تاہم قیادت نے انہیں دبئی میں ہی رہنے کی ہدایت کی جس پر وہ لندن نہ جاسکے۔