پاکستان میں آزادانہ‘ منصفانہ بروقت انتخابات کرائے جائیں: امریکہ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان امریکی دفتر خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں آزادانہ‘ منصفانہ بروقت انتخابات کرائے جائیں۔ انسانی حقوق بنیادی آزادیوں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کیا جائے۔ حکام پر زور دیتے ہیں۔ انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے۔ پاکستان امریکہ کا اہم پارٹنر ہے۔ عوامی اور حکومتی سطح پر پاک امریکہ تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔