سیکنڈ ائیر رزلٹ: لاہور بورڈ کا نتیجہ 58، گوجرانوالہ کا 56.11فیصد
لاہور‘ گوجرانوالہ (لیڈی رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) لاہور گوجرانوالہ بورڈز سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے سیکنڈ ائیر کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور بورڈ کا نتیجہ 58 جبکہ گوجرانوالہ بورڈکا 56.11 فیصد رہا۔ پنجاب گروپ آف کالجز نے ہر سال کی طرح اس بار بھی شاندار کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھا اور تمام بورڈز میں پوزیشنز حاصل کرنے میں پنجاب کالجز کے طلباءسرفہرست رہے۔ پنجاب کالج کے طالب علم احمد عون آصف نے تمام بورڈز میں 1069 نمبروں کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 18 پہلی‘ دوسری اور تیسری کیساتھ مجموعی طور پر 171 پوزیشنز حاصل کیں۔ لاہور بورڈ کے انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو میں ایک لاکھ 86 ہزار 581 طلبا و طالبات نے حصہ لیا جس میں ایک لاکھ 49 ہزار طلبا و طالبات پاس ہوئے۔ امتحانات میں طلبا کی کامیابی کا تناسب 48.86 اور طالبات کا 66.82 فیصد رہا۔ نتائج کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ 2امتحانات میں ایک لاکھ 9 ہزار طلبا و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔ لاہور بورڈ کے پہلے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 90 ہزار 512 امیدواران نے شرکت کی تھی جن میں سے ایک لاکھ سے زائد لڑکیاں اور 87 ہزار 180لڑکے شامل ہیں۔ گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ نے امتحان میں مجموعی طورپر 139311امیدواران شامل ہوئے جن میںسے 78167کامیاب قرار پائے اور شرح تناسب 56.11% فیصد رہی، نتائج کے مطابق پری میڈیکل بوائز گروپ میں 9873 اور گرلز 30253 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 6880 اور 23026 بالترتیب کامیاب قرار پائے۔ اس طرح ان کی کامیابی کی شرح 69.68اور76.11فیصد بالترتیب رہی، پری انجینئرنگ گروپ میں بوائز 6666اور گرلز 5305امیدواران نے شرکت کی جن میں سے4391اور 3941بالترتیب کامیاب قرار پائے، اس طرح ان کی شرح تناسب 65.87اور 74.28فیصد بالترتیب رہی، جنرل سائنس گروپ میں بوائز 13140اور گرلز14601امیدواران نے شرکت کی جن میں سے5672 اور 8001 بالترتیب کامیاب قرار پائے اس طرح ان کی شرح تناسب43.16اور 54.79فیصدبالترتیب رہی، کامرس گروپ میں بوائز5579اورگرلز 5504امیدواران نے شرکت کی جن میں سے2418اور3650بالترتیب کامیاب قرار پائے اس طرح شرح تناسب43.34اور66.31فیصدبالترتیب رہی ،ہیومینٹیزگروپ میں بوائز 13696اور گرلز 34652 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 3834اور16327بالترتیب کامیاب قرار پائے اس طرح ان کی شرح تناسب 27.99 اور47.11فیصدبالترتیب رہی۔ فیصل آباد میں کامیابی کا تناسب 64.92 ‘ سرگودھا 63.62‘ بہاولپور 57.46 ‘ ساہیوال میں 52 فیصد رہا۔