قوت خرید کم ہونے سے برائلر مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں 85 روپے کلو سستا
لاہور(کامرس رپورٹر )ملک میں لوگوں کی قوت خرید میں کمی کے باعث پولٹری سیکٹر نے پولٹری کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔برائلر مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں تقریباً 85 روپے فی کلو جبکہ شہر میں ایک درجن انڈوں کی قیمت میں بھی 18 سے 20 روپے کی کمی۔ پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے رجحان سے مہنگائی سے متاثرہ صارفین کو ریلیف ملا ہے۔ تاہم مارکیٹ ذرائع کے مطابق، قیمتوں میں کمی کا رجحان محض موسمی حالات کی وجہ سے تھوڑی مہلت ہو سکتا ہے اور پولٹری مصنوعات ایک ماہ یا اس سے زیادہ عرصے میں مذہبی تہوار کے آغاز اور شادیوں کے سیزن میں موسم سرما کی تقریبات کے ساتھ طلب بڑھنے سے دوبارہ مہنگی ہونا شروع ہو سکتی ہیں۔ مرغی کے گوشت کی قیمت ایک ہفتے میں تقریباً 85 روپے فی کلو کم ہونے کے بعد 498 روپے فی کلو تک گر گئی ہے۔ جبکہ شہر میں درجن بھر انڈوں کی قیمت 285 روپے ہے۔