• news

اوکاڑہ: ملزموں کا ڈاکٹر پر برہنہ کرکے تشدد‘ ویڈیو بنا کر وائرل کر دی

اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ کے گاﺅں میں ملزمان نے اپنی ہی عدالت لگا لی۔ ملزمان نے مقامی ڈاکٹر کو برہنہ کر کے وحشیانہ تشدد کیا۔ ملزمان نے تشدد کی ویڈیو بنا کر شوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان کے سخت نوٹس پر پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ کے مطابق بشیر ولد امام دین کی بہو عشرت سلطانہ کا بیٹا بیمار تھا جس کے گھر والے کام کاج کے سلسلے میں گھر سے باہر تھے۔ خاتون (ع) نے ایک مقامی ڈاکٹر محمد عرفان کو فون کر کے گھر بلایا تاکہ وہ اس کے بیمار بیٹے کو چیک اپ کر کے دوائی وغیرہ دے۔ ڈاکٹر ایک ساتھی کے ہمراہ خاتون کے گھر چلا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر نے اسے اکیلی پا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون کے سسر محمد بشیر کی درخواست پر پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ نمبر 2182/23 درج رجسٹرڈ کر لیا۔ مقدمہ درج ہونے پر ڈاکٹر نے مقامی عدالت سے عبوری ضمانت کرا لی۔ مگر گزشتہ روز مبینہ زیادتی کا شکار خاتون کے گھر والوں کے 4/5 افراد نے ڈاکٹر کے خلاف اپنی ہی عدالت لگا لی۔ ملزمان ڈاکٹر کو گھر کے کمرے میں لے آئے۔ ملزمان نے ڈاکٹر کو برہنہ کر کے رسیوں سے باندھ کر ڈنڈوں سوٹوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن